پنجاب حکومت کا 57 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ

پنجاب حکومت کا 57 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ
علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب  نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی جانب سے 57 ہزار گھروں کی تعمیر کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق حکومتِ پنجاب کے زیرِ انتظام 21 اضلاع میں معیاری اور سستی رہائش گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ رہائش گاہیں صوبے بھر کی سرکاری زمینوں پر تعمیر کی جائیں گی، پہلے مرحلے میں 20 ہزار گھروں کی تعمیر کے لیے صوبے بھر میں 41 سائٹس کا انتخاب کر لیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ رہائش گاہیں آسان اقساط پر مستحق افراد کو دی جائیں گی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ یہ منصوبہ 5 سال میں مکمل کر لیا جائے گا۔یہ رہائش گاہیں ورلڈ بینک اور پرائیویٹ سیکٹر کے اشتراک سے تعمیر کی جائیں گی۔

ترجمان محکمہ ہاؤسنگ مزید بتایا کہ تعمیرات کے دوران معیار کی جانچ اور منصوبے کی نگرانی باقاعدگی سے یقینی بنائی جائے گی۔ منصوبہ صوبائی کابینہ کو منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں