محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید میجر عدنان کے اہلخانہ سے ملاقات

محسن نقوی اور طلال چوہدری کی شہید میجر عدنان کے اہلخانہ سے ملاقات
فوٹو: بشکریہ پی ٹی وی
فوٹو: بشکریہ پی ٹی وی 

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہونے والے میجر عدنان اسلم کی رہائش گاہ پہنچے، شہید میجر عدنان اسلم کے والدین اور اہلخانہ سے ملاقات اور اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے شہید بیٹے نے بہادری اور شجاعت کی نئی داستان رقم کی، آپ کا یہ حوصلہ اور عزم ہی قوم کی طاقت ہے۔ آپ کی عظمت کو سلام پیش کرتے ہیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ ‎شہید میجر عدنان اسلم قوم کے ہیرو ہیں، عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی، شہداء کے خاندانوں کی لازوال قربانیوں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی۔ 

اس موقع پر شہید میجر عدنان کے والد اور والدہ نے کہا کہ شہید بیٹے پر فخر ہے، 10 بیٹے بھی ہوتے تو وطن پر قربان کر دیتے۔

خیال رہے کہ میجر عدنان اسلم بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے اور اپنے ساتھی کو بچاتے ہوئے زخمی ہونے کے بعد دوران علاج شہید ہوگئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں