حب کینال کے متاثرہ حصے کا مرمتی کام مکمل

حب کینال کے متاثرہ حصے کا مرمتی کام مکمل
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی واٹر کارپوریشن نے متاثرہ حب کینال کے حصے کا مرمتی کام کم وقت میں مکمل کر لیا۔

ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق 72 گھنٹوں کی قلیل مدت میں مرمتی کام مکمل کر کے کینال کو دوبارہ فعال بنایا گیا ہے، کام بغیر کسی وقفے کے 24 گھنٹے جاری رہا۔

ترجمان نے بتایا ہے کہ مرمتی کام مکمل ہونے کے بعد رائزنگ مین اور لائنوں کو چارج کرنے کا عمل جاری ہے۔

واٹر کارپوریشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لائنیں مکمل چارج ہوتے ہی ضلع وسطی، ضلع غربی اور ضلع کیماڑی میں پانی کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔

ترجمان کے مطابق حالیہ شدید بارشوں، پہاڑوں سے آنے والے پانی اور ناردرن بائی پاس سے گزرنے والے بڑے سیلابی ریلے کے باعث حب کینال کو نقصان پہنچا تھا۔

واٹر کارپوریشن ترجمان کا کہنا ہے کہ پانی کی فراہمی متاثر ہونے سے شہریوں کو پیش آنے والی تکالیف پر واٹر کارپوریشن کی جانب سے معذرت کا اظہار کرتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں