پنجاب میں آج رات سے7 اکتوبر تک بارش کا امکان

پنجاب میں آج رات سے7 اکتوبر تک بارش کا امکان
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو 

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے7 اکتوبر تک بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہو چکی ہیں، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاءالدین میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، لاہور، قصور، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال،  میانوالی، خوشاب، سرگودھا، جھنگ، ننکانہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور وزیر آباد میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق 6 اکتوبر تک ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ بہاولپور، بہاولنگر، راجن پور اور رحیم یار خان میں بھی بارش کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مری، راولپنڈی میں بارش سے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
August 2026
M T W T F S S
 12
3456789
10111213141516
17181920212223
24252627282930
31  

اپنا تبصرہ بھیجیں