کراچی بار انتخابات، الیکشن کمشنر کی خرابیٔ طبیعت کے باعث پولنگ شروع نہ ہو سکی

کراچی بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں التواء کے معاملے پر صدر کراچی بار نے وکلاء سے گفتگو کی ہے۔
اس موقع پر وکلاء نے صدر کراچی بار کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی طبیعت کی خرابی کے باعث پولنگ شروع نہیں ہو سکی، کراچی بار نے رجسٹرار سندھ ہائی کورٹ کو متبادل چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے لیے خط لکھا ہے۔
وکلا کا کہنا ہے کہ انتخابات کے معاملے پر ہماری چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے ملاقات ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے مطابق الیکشن کمشنر کی تقرری ایڈمن کمیٹی کرتی ہے، وہ خود سے چیف الیکشن کمشنر کا تقرر نہیں کر سکتے۔
وکلاء کے مطابق تمام امیدواروں کے ساتھ 4 بجے جناح آڈیٹوریم میں اجلاس رکھا ہے، انتخابات کی اگلی تاریخ کے حوالے سے بھی بات چیت کی جائے گی۔
Load/Hide Comments




