میر رضا کے اہلِخانہ کی کیس کی تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی تشکیل دینے کی درخواست دائر

کراچی کے تاجر میر رضا کے اہلِخانہ نے کیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کے لیے درخواست سندھ ہائی کورٹ میں دائر کر دی۔

درخواست میں سندھ حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جس کی ابتدائی سماعت آج ہونے کا امکان ہے۔

میر رضا کے اہلِ خانہ کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ کو بھی اس حوالے سے خط لکھا تھا، سوال ہونا چاہیے کہ کیوں شواہد ضائع ہوئے۔

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ان حکام کے خلاف کوئی بھی کارروائی نہیں ہوئی، جے آئی ٹی تشکیل دی جائے جس میں مختلف اداروں کے لوگ شامل ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ تفتیشی افسر آج مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہوئے، انہوں نے نہ تو کسی کو نامزد کیا اور نہ ہی ضمنی چالان کی کوئی امید ہے، اگر پرانی تفتیشی ٹیم کے خلاف کارروائی کر رہے ہیں تو وہ بھی بتائیں۔

جبران ناصر ایڈووکیٹ نے کہا کہ ہمیں یہ نہیں پتہ کہ پرانی تفتیشی ٹیم سے کوئی سوال ہوا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں