کراچی میں بھتے کیلئے فون کال کہاں سے کی جارہی ہیں؟

کراچی میں تاجروں سے بھتا وصول کرنے کے واقعات پر بنی پولیس کی رپورٹ جیو نیوز کو موصول ہوگئی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق آباد کے 8 اراکین کو بھتا وصولی کے لیے دھمکی آمیز کال کی گئی تھی، پہلا واقعہ 27 ستمبر کو ملیر میں پیش آیا تھا جس کا مقدمہ اسی روز ملیر سٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 13 دسمبر کو ناظم آباد میں چھاپے کے دوران 3 ملزمان گرفتار ہوئے جو کہ ملیر میں بھتا وصولی میں ملوث تھے۔
اس کیس سے متعلق پولیس کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھتے کی کال بیرونِ ملک کے نمبر سے کی گئی تھی۔
پولیس کی رپورٹ کے مطابق بھتے کی دھمکی ملنے کا دوسرا واقعہ 30 ستمبر کو بہادرآباد میں ہوا، اس مرتبہ بھی کال بیرونِ ملک کے نمبر سے آئی تھی۔
Load/Hide Comments




