خضدار میں 3.3 شدت کا زلزلہ

خضدار میں 3.3 شدت کا زلزلہ
بلوچستان: خضدار میں 3.3 شدت کا زلزلہ

بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کی شدت 3.3 اور گہرائی 8 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلے کا مرکز خضدار سے 70 کلومیٹر مغرب میں تھا۔

ذرائع کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں