3 دن کے دورے میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری نہ دے سکے

3 دن کے دورے میں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری نہ دے سکے
فائل فوٹو
فائل فوٹو 

کراچی میں 3 دن کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی مزار قائد پر حاضری نہ دے سکے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا تیسرے دن باغ جناح میں جلسے رکھنے کے باوجود  بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری کےلیے نہ پہنچ سکے۔

وہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتے رہے اور رات گئے نمائش چورنگی پہنچے اور مختصر خطاب کے بعد وہاں سے روانہ ہوگئے جبکہ آج انہوں نے مزار قائد پر حاضری دینا تھا۔

مزار قائد پر حاضری کا وقت ختم ہوگیا اور 6 بجتے ہی قومی پرچم سرنگوں کرکے مزار قائد کے دروازے بند کر دیے گئے۔

جلسہ سے پہلے انہوں نے کیماڑی اور بلدیہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں