جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں: طاہر اشرفی

جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں: طاہر اشرفی
ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟، علامہ طاہر اشرفی - فوٹو: فائل
ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟، علامہ طاہر اشرفی – فوٹو: فائل

پاکستان علما کونسل کے چیئرمین علامہ حافظ طاہر اشرفی نے کہا ہے کہ جن کو دہشت گردوں کی وکالت کا شوق ہے وہ افغانستان چلے جائیں۔

امن اتحاد اجلاس کے بعد فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے 18 ہزار علماء نے پیغام پاکستان پر دستخط کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت مئی کی شکست کا بدلہ معصوموں کا خون بہا کر لے رہا ہے۔

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ملک میں موجود سہولت کاروں کا جب خاتمہ ہوگا تب دیکھیں گے کہ دہشتگرد کیسے آتے ہیں؟

ریاست نے فیصلہ کرلیا کہ کوئی گڈ بیڈ نہیں، سارے طالبان بیڈ ہیں۔ مذاکرات ہر اس شخص سے ہوسکتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں