حوالات میں قید ملزم پر تشدد، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج

حوالات میں قید ملزم پر تشدد، سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کیخلاف مقدمہ درج
—جیو نیوز اسکرین گریب
—جیو نیوز اسکرین گریب

مظفر گڑھ کی تحصیل جتوئی میں پولیس نے حوالات میں قید ملزم پر تشدد کرنے پر سب انسپکٹر اور کانسٹیبل کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

مظفر گڑھ کے ڈی پی او سید غضنفر علی شاہ کے مطابق دونوں پولیس اہلکاروں نے ملزم کو تشدد کا نشانہ بنایا، تھانے میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیو کے ذریعے تشدد کی ویڈیو کو افسرانِ بالا نے خود بھی دیکھا۔

اُن کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی کی پالیسی ہے کہ تھانوں میں زیرِ حراست ملزمان پر تشدد نہیں ہو گا اور صرف جدید طریقۂ تفتیش سے ملزم سے تفتیش کی جا سکتی ہے۔

ڈی پی او مظفر گڑھ نے کہا کہ دونوں پولیس اہلکاروں نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور آئی جی پنجاب کی پالیسی کی خلاف ورزی کی ہے۔

اُن کا یہ بھی کہنا ہے کہ پولیس افسران اور اہلکاروں کی جانب سے اختیارات سے تجاوز اور مِس کنڈکٹ کے معاملات ناقابلِ برداشت ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں