پی این ایس خیبر کا ترکیہ کی اکساز نیول بیس کا دورہ، مشترکہ گشت میں حصہ لیا

پی این ایس خیبر کا ترکیہ کی اکساز نیول بیس کا دورہ، مشترکہ گشت میں حصہ لیا
ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

پاک بحریہ کے جدید جہاز پی این ایس خیبر نے اپنے پہلے سفر میں ترکیہ کی اکساز نیول بیس کا دورہ کیا۔ 

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پی این ایس خیبر نے ترکیہ میں مشق اور ترک بحریہ کے ساتھ مشترکہ گشت میں حصہ لیا، اکساز میں قیام کے دوران پی این ایس خیبر کے کمانڈنگ افسر نے ترک سدرن سی ایریا کمانڈر سے ملاقات کی۔ 

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون کے فروغ اور علاقائی استحکام کے لیے مشترکہ اقدامات پر گفتگو کی گئی۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں مشترکہ بحری آپریشنز اور باہمی ہم آہنگی بڑھانے کے لیے مختلف سمندری سرگرمیاں شامل رہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کے بعد پی این ایس خیبر اور ترک جہاز نے مشرقی بحیرہ روم میں مشترکہ گشت کیا۔ 

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کی کامیابی پاکستان، ترکیہ اسٹریٹجک شراکت داری کا ثبوت ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں