پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

پارلیمنٹ کے باہر اپوزیشن کا احتجاج، حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ
فوٹو: آن لائن
فوٹو: آن لائن 

پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان سے حکومت نے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن قیادت نے ون پوائنٹ ایجنڈا حکومتی نمائندے کے سامنے رکھا اور کہا کہ مطالبہ تسلیم کیے جانے تک احتجاج جاری رہے گا۔ بانی پی ٹی آئی کی صحت ون پوائنٹ ایجنڈا  ہے۔

حکومتی نمائندے نے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد اپوزیشن کو جواب دینے کا کہا۔

خیال رہے کہ پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کرنے والے اپوزیشن ارکان کو پولیس نے پارلیمنٹ کے عقبی دروازے پر بھی روک لیا، جس کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ ہاؤس احاطے میں گیٹ کے سامنے دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اگر تمام دروازے بند کیے تو ہم یہیں پارلیمان کے سامنے احتجاج کریں گے۔

اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ہمارا دھرنا پرامن ہوگا، بانی پی ٹی آئی سے ان کے ذاتی معالج اور فیملی کی ملاقات کروائی جائے، پہلے مجھے بتایا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت بہتر ہے۔

محمود خان اچکزئی نے کہا کہ ملک میں اچھے ڈاکٹرز موجود ہیں ان کا علاج کروانا چاہتے ہیں، اس معاملے کو الجھائے بغیر حل کی طرف بڑھنا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں