رپورٹ کے بعد بانی کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا، شیخ وقاص اکرم

رپورٹ کے بعد بانی کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا، شیخ وقاص اکرم
فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ رپورٹ کے بعد بانی چیئرمین کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت سے متعلق سلمان صفدر نے رپورٹ جمع کرائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی چیئرمین کی آنکھ کے معائنہ کے دوران فیملی ممبر کو ساتھ دینےکی اجازت نہ دینا تکلیف دہ ہے، رپورٹ جمع ہونے کے بعد بانی پی ٹی آئی کا فوری علاج شروع ہونا چاہیے تھا۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ بتایا جائے کہ آپ کیسے سابق وزیر اعظم کے ساتھ ایسا کرسکتے ہیں؟، بانی پی ٹی آئی کا علاج ان کے ذاتی معالج سے کرایا جائے۔

اُن کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہوتا ہے تو اس کی ذمےداری سب پر ہوگی، سپریم کورٹ سے حکم نامے کا انتظار ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں