کراچی ایئر پورٹ کے امیگریشن ڈپارچر کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال ہیں، شہزاد اکبر

کراچی ایئر پورٹ کے امیگریشن ڈپارچر کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال ہیں، شہزاد اکبر
کراچی ایئر پورٹ۔فوٹو: فائل
کراچی ایئر پورٹ۔فوٹو: فائل

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ کراچی ایئر پورٹ کے امیگریشن ڈپارچر کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال ہیں۔  

شہزاد اکبر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی پورٹ اور بن قاسم پورٹ سے امیگریشن ملازمین کا کراچی ایئر پورٹ پر تبادلہ کیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کے مطابق مصروف اوقات میں ڈپارچر کے تمام 20 کاؤنٹرز پر عملہ تعینات کر دیا گیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ اے ایس ایف اور ایئر پورٹ اتھارٹی کی جانب سے بھی اقدامات کیے گئے ہیں، مسافروں کے عزیز و اقارب کو ڈپارچر کے باہر تک محدود کر دیا گیا ہے۔ 

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کے مطابق ایئر لائنز کو بورڈنگ کے لیے کافی جگہ فراہم کی جا رہی ہے، پری ڈپارچر کاؤنٹرز بھی فعال ہیں۔

ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن شہزاد اکبر کے مطابق شہری روانگی سے کچھ دن پہلے کلیئرنس کرا سکتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کراچی ایئر پورٹ پر بہت جلد ای گیٹ بھی نصب ہوں گے۔ 



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں