واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

واشک میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع واشک اور گرد و نواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز واشک سے 20 کلو میٹر دور شمال مشرق میں تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سندھ اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق خضدار اور ملحقہ علاقوں میں ایک سے زیادہ مرتبہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی تھی۔

علاوہ ازیں سندھ میں سکھر، جیکب آباد، دادو، میہڑ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں