بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 16، 17 فروری کو بارش متوقع

بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 16، 17 فروری کو بارش متوقع
بلوچستان کے مختلف اضلاع میں 16، 17 فروری کو بارش متوقع

محکمہ موسمیات نے بلوچستان میں مغربی ہواؤں کے کمزور سسٹم کی 16 فروری کو داخل ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 16 اور 17 فروری کے دوران بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش متوقع ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں ژالہ باری کا امکان ہے جبکہ زیارت، خضدار، چمن،قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاغی، پشین، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی، لورالائی، کیچ، پنجگور، گوادر، آواران، خاران اور لسبیلہ میں وقفے وقفے سےتیز، درمیانی اور ہلکی بارش متوقع ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں