ملک کے جنوبی علاقوں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

ملک کے جنوبی علاقوں تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات
فائل فوٹو
فائل فوٹو

محکمہ موسمیات نے ملک کے جنوبی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق 16 فروری کو ملک کے مغربی حصوں میں ایک کمزور سسٹم داخل ہونے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 اور 17 فروری تک کوئٹہ، زیارت، چمن اور پشین سمیت دیگر شہروں میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق کراچی، گوادر، پسنی، حیدرآباد، ٹھٹہ اور سکھر میں 17 فروری کو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق 16 فروری کی رات سے17 فروری تک وزیرستان، بنوں اور ڈیرہ غازی خان میں بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازہ خان اور شمالی بلوچستان کے بعض علاقوں میں اس دوران ژالہ باری کا امکان ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں