نئی دہلی میں عالمی اے آئی سمٹ کے پہلے دن بدنظمی کی شکایات

نئی دہلی میں عالمی اے آئی سمٹ کے پہلے دن بدنظمی کی شکایات
نئی دہلی میں عالمی اے آئی سمٹ کے پہلے دن بدنظمی کی شکایات

نئی دہلی (نیوز ڈیسک)نئی دہلی میں عالمی اے آئی سمٹ پہلے ہی دن بدنظمی کی شکایات کا نذر ہوگئی، طویل قطاریں اور انتظامی کمزوریاں ،سیکورٹی وجوہات پر نمائش ہال خالی کرنے پر افراتفری مچ گئی، ڈیجیٹل کیو آر کوڈ اور فزیکل پاسز کے ابہام کا سامنا،سوشل میڈیا پر انتظامات کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے۔تفصیلات کے مطابق بھارت کے ’اے آئی امپیکٹ سمٹ‘ کا افتتاح پیر کو ہوگیا، تاہم پہلے ہی دن طویل قطاروں، رش اور انتظامی خامیوں کے باعث اسے تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تقریب دارالحکومت نئی دہلی کے بھارت منڈپم میں منعقد ہو رہی ہے۔برطانوی خبر ایجنسی سے گفتگو کرنے والے متعدد مندوبین نے بتایا کہ غیر واضح ہدایات کی وجہ سے اس وقت افراتفری پھیل گئی جب اعلیٰ سطحی شخصیات کی آمد سے قبل سکیورٹی چیک کے لیے نمائش ہال اچانک خالی کرا لیا گیا، جس کے بعد شرکا کو اپنی اشیاء واپس لینے کے لیے دوڑ دھوپ کرنا پڑی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں