فتنہ الخوارج کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید

فتنہ الخوارج کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 12 دہشتگرد ہلاک، 11 اہلکار شہید
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

باجوڑ ضلع میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردانہ حملہ کیا جسے ناکام بنا دیا گیا، جوابی کارروائی میں 12 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج نے دہشت گردانہ حملہ کیا، حملہ آور چیک پوسٹ کی سیکیورٹی توڑنا چاہتے تھے مگر منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ حملہ آوروں نے خود ساختہ دھماکا خیز گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی، دھماکے میں 11 اہلکار شہید ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے بہادر جوانوں نے فرار ہونے والے خوارج کو نشانہ بنا کر 12 دہشت گرد ہلاک کیے۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق دہشت گردوں کی کارروائی سے قریبی رہائشی عمارتوں کو نقصان پہنچا، 1 لڑکی بھی شہید ہوئی جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ زخمیوں میں خواتین اور بچے شامل ہیں، واقعے کے بعد فوری امدادی کارروائیاں کی گئیں جبکہ علاقے میں مزید خوارج کی تلاش جاری ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں