وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، شرجیل میمن

وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے، شرجیل میمن
شرجیل انعام میمن— فائل فوٹو
شرجیل انعام میمن— فائل فوٹو

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اس حوالے سے شرجیل میمن نے کہا ہے کہ رمضان سے قبل پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ مہنگائی کو مزید بڑھا دے گا، اس فیصلے سے غریب اور متوسط طبقہ شدید متاثر ہوگا۔

شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت عوام کو حقیقی اور بامعنیٰ معاشی ریلیف فراہم کرے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں