یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان

یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان
یکم رمضان المبارک 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان

رمضان المبارک 1447 ہجری کے چاند کی متوقع رویت کی سائنسی پیشگوئی سامنے آئی ہے، یکم رمضان 19 فروری 2026 کو ہونے کا امکان ہے۔

اس حوالے سے کراچی سے سپارکو ترجمان کے مطابق نیا چاند 17 فروری 2026 کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 5 بجکر1 منٹ پر پیدا ہوگا۔ 

ترجمان کے مطابق 18 فروری 2026 کو غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 25 گھنٹے اور 48 منٹ ہوگی، ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ مہتاب کے درمیان تقریباً 59 منٹ کا وقت متوقع ہے۔ 

اسپارکو ترجمان نے کہا فلکیاتی اعداد و شمارکے مطابق 18 فروری 2026 کی شام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات ہیں۔

ترجمان کے مطابق اسلامی مہینے کے آغاز کا حتمی اعلان رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کرے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں