جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت جلد بحال کردی جائے گی، بھارتی وزیر قانون و انصاف

جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت جلد بحال کردی جائے گی، بھارتی وزیر قانون و انصاف
جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت جلد بحال کردی جائے گی، بھارتی وزیر قانون و انصاف

لاہور(خالدمحمودخالد) بھارتی وزیر قانون و انصاف ارجن رام میگھوال نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی مکمل ریاستی حیثیت جلد ہی بحال کر دی جائے گی۔ سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کانفرنس سینٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ انتہائی حساس ہے اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پارلیمنٹ میں یقین دہانی کرائی ہے کہ مقبوضہ جموں کشمیر کو یونین ٹیریٹری کا درجہ دینا ایک عارضی قدم ہے اور مناسب عمل کے ذریعے ریاست کی بحالی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری عوام کو ان کا حق ملے گا اور انہیں یقین ہے کہ بہت جلد عوام اس حوالے سے اچھے فیصلے کی خبر سن لیں گے۔

50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں