ای چالان میں کس کو 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے؟ ڈی آئی جی ٹریفک کا جواب عدالت میں جمع

ای چالان میں کس کو 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے؟ ڈی آئی جی ٹریفک کا جواب عدالت میں جمع
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ڈی آئی جی ٹریفک نے ای چالان سے متعلق جواب سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔

ای چالان کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران ڈی آئی جی ٹریفک نے کہا کہ ای چالان نظام تمام فریقین سے مشاورت کے بعد نافذ کیا گیا، فیز ون صرف مکمل انفرااسٹرکچر والی سڑکوں پر نافذ ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کا کہنا ہے کہ زیرِ تعمیر سڑکیں ای چالان سسٹم میں شامل نہیں، 14 روز میں چالان ادا کرنے پر 50 فیصد رعایت دی جا رہی ہے، جرمانوں میں ترمیم سندھ حکومت نے کی، ٹریفک پولیس کا کوئی کردار نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ای چالان نظام شفاف اور قانونی دائرے میں ہے، ای چالان سے متعلق تنازع پر ٹریفک کورٹس سے رجوع کیا جا سکتا ہے۔

ڈی آئی جی ٹریفک کے جواب کے بعد عدالت نے درخواستوں کی سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
September 2026
M T W T F S S
 123456
78910111213
14151617181920
21222324252627
282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں