بنگلہ دیش، طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد آرمی میں بڑی تبدیلیاں

بنگلہ دیش، طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد آرمی میں بڑی تبدیلیاں
بنگلہ دیش، طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے بعد آرمی میں بڑی تبدیلیاں

ڈھاکہ( نیوز ڈیسک)بنگلادیش میں طارق رحمان کے وزارت عظمیٰ کا چارج سنبھالنے کے چند روز بعد ہی آرمی میں اعلیٰ سطح پر بڑی تبدیلیاں کر دی گئیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آرمی ہیڈ کوارٹر کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف آف جنرل اسٹاف کو تبدیل کرکے لیفٹیننٹ جنرل محمد معین الرحمان کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کر دیا گیا ہے، بھارت میں تعینات دفاعی مشیر بریگیڈیئر جنرل محمد حفیظ الرحمان کو ترقی دے کر میجر جنرل بنا دیا گیا ہے اور انہیں 55 انفینٹری ڈویژن کا جنرل آفیسر کمانڈنگ تعینات کرکے فوری وطن واپس بلا لیا گیا ہے، میجر جنرل قیصر رشید چوہدری کو ڈائریکٹر جنرل آف فورسز انٹیلی جنس جبکہ میجر جنرل محمد جہانگیر عالم کو وزارت خارجہ میں سفیر لگا دیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل میر مشفیق الرحمان کو آرمڈ فورسز ڈویژن میں پرنسپل اسٹاف آفیسر تعینات جبکہ ان سے پہلے پی اس او رہنے والے لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کی خدمات وزارت خارجہ کے سپرد کر دی گئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں