معروف سپاری کا تمام اسٹاک مارکیٹ سے ضبط

معروف سپاری کا تمام اسٹاک مارکیٹ سے ضبط
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور میں معروف سپاری کا تمام اسٹاک مارکیٹ سے ضبط کر لیا گیا۔

ترجمان پنجاب فوڈ اتھارٹی کے مطابق پنجاب بھر سے 1 ہزار 158 ڈسٹربیوٹرز، ہول سیلرز اور گوداموں سے سپاری کا اسٹاک ختم کروایا گیا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سپاری میں افلاٹوکسن کی مقدار مقرر کردہ حد سے زیادہ پائی گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ افلاٹوکسِن کو جگر کے لیے زہریلا اور سرطان کا سبب قرار دیا جاتا ہے۔

مضرِ صحت سپاری کراچی میں تیار ہوئی ہے جس کے خلاف قانونی کارروائی کے لیے سفارشات بجھوا دی گئی ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں