سوئی سدرن کا رمضان گیس شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ

ایل این جی درآمد بند ہونے کے باعث سوئی سدرن نے رمضان گیس شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال کا گیس شیڈول بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع نے کہا کہ افطار کے لیے گیس دوپہر 3 بجے تا رات ساڑھے 9 تک کھلے گی جبکہ سحری کے لیے گیس صبح 3 بجے تا 9 بجے صبح تک کھلے گی۔
ذرائع سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ تبدیل شدہ گیس شیڈول کا باقاعدہ اعلان جلد کیا جا سکتا ہے۔
Load/Hide Comments




