مردانہ حلیہ اپنانے پر مسلح افراد کا لڑکی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل کر دی

مردانہ حلیہ اپنانے پر مسلح افراد کا لڑکی پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل کر دی
— اسکرین گریب
— اسکرین گریب

بنوں میں مسلح افراد نے لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے پر بہیمانہ تشدد کا نشانیہ بنایا اور ویڈیو بنا کر وائرل کر دی۔

پولیس کے مطابق تحصیل ڈومیل کے علاقے زیرکی سے تعلق رکھنے والی لڑکی پر مسلح افراد نے تشدد کیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی کو مردانہ حلیہ اپنانے اور لڑکے کے ساتھ رہنے پر مسلح افراد نے اٹھایا اور اس پر تشدد کیا۔

حکام کا مزید کہنا ہے کہ کیس کے تمام پہلوؤں کاجائزہ لیا جا رہا ہے اور تشدد میں ملوث ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

پولیس حکام نے بتایا ہے کہ ویڈیو میں لڑکی سے کہلوایا گیا کہ وہ آئندہ اس طرح لڑکوں کے ساتھ نہیں گھومے گی اور گھر سے باہر بھی نہیں نکلے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
March 2026
M T W T F S S
 1
2345678
9101112131415
16171819202122
23242526272829
3031  

اپنا تبصرہ بھیجیں