آبنائے ہرمز کی بندش سے سپلائی چین متاثر، خلیجی درآمد کنندگان کی متبادل راستوں کے لئے دوڑ
کراچی (نیوز ڈیسک)آبنائے ہرمز کی بندش سے سپلائی چین متاثر،خلیجی درآمد کنندگان کی متبادل راستوں کیلئے دوڑ۔ تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک کے درآمد کنندگان خوراک، ادویات اور فیکٹریوں کے سامان جیسی ناگزیر اشیاء کے لیے متبادل راستوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں، کیونکہ آبنائے ہرمز کی عملی طور پر بندش نے درآمدات پر انحصار کرنے والے اس خطے کی بندرگاہوں کو بلاک کر دیا ہے۔ ایران کے خلاف امریکہ اور اسرائیل کی جنگ کے باعث اس اہم بحری گزرگاہ سے تجارتی جہاز رانی کی معطلی نے خلیجی ممالک کی تیل کی برآمدات کو درہم برہم کر دیا ہے، جس سے عالمی توانائی کی منڈیوں میں شدید اضطراب پیدا ہو گیا ہے۔ لیکن اس (بحری راستے کی) بندش نے ضروری درآمدات کے بہاؤ کو برقرار رکھنے کے لیے سپلائی چین کے نظام پر تیزی سے اور مہنگے داموں نظر ثانی کرنے پر بھی مجبور کر دیا ہے۔
Load/Hide Comments




