آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی ایک دکان میں آگ لگ گئی

آتشزدگی سے متاثرہ گل پلازا کی بیسمنٹ میں پھر آگ لگ گئی، ایک دکان کے ملبے سے دھواں اٹھ رہا ہے۔
فائر بریگیڈ حکام کے مطابق فائر بریگیڈ کی تین گاڑیاں گل پلازا پہنچ گئیں۔
دوسری جانب ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنوبی عاصمہ بتول نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عمارت پہلے سے سیل تھی، آگ بیسمنٹ میں لگی۔
ان کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر علم نہیں آگ کتنی دکانوں میں لگی ہے، ٹیم اندر جانے کی کوشش کر رہی ہے۔
ایڈیشنل کمشنر کراچی جنوبی نے کہا کہ تین فائر ٹینڈر آگ بجھانے کے عمل میں مصروف ہیں۔
ادھر ریکسیو حکام کا کہنا تھا کہ پانچ فائر ٹینڈر گل پلازا پہنچ گئے ہیں، بیسمنٹ کے گیٹ نمبر ایک کے قریب دکان میں آگ لگی ہے۔
واٹر کارپوریشن ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے: حکام
حکام واٹرکارپوریشن حکام کا کہنا ہے کہ فائربریگیڈ اور ریسکیو نے واٹر کارپوریشن سے فوری مدد طلب کرلی۔ نیپا اور صفورہ ہائیڈرنٹس پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جبکہ سخی حسن ہائیڈرنٹ پر واٹر ٹینکرز کو اسٹینڈ بائی پر کھڑا کردیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق واٹر کارپوریشن نے فوری طور پر واٹر ٹینکر جائے وقوعہ پر روانہ کردیے۔ انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائربریگیڈ اور ریسکیو حکام سے مسلسل رابطے میں ہے۔
حکام وارٹر کارپوریشن کا کہنا ہے کہ فوکل پرسن سی ای او ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی نگرانی کر رہے ہیں۔ واٹر کارپوریشن ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کر رہا ہے۔
ایم اے جناح روڈ ٹریفک کےلیے بند
واقعے کے بعد کراچی کے مصروف ترین ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔
ٹریفک پولیس حکام نے بتایا کہ تبت سینٹر سے نمائش جانی والی سڑک مکمل بند ہوگئی۔




