شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں

شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو
پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن—فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک انتقال کر گئیں۔

پی پی پی سیکریٹریٹ کے مطابق شیری رحمٰن کی بیٹی ماروی ملک کو چند روز قبل برین ہیمرج ہوا تھا۔

سینیٹر شیری رحمٰن کی بیٹی کے انتقال پر شازیہ مری نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کے انتقال کی خبر سن کر دل انتہائی افسردہ اور صدمے سے دوچار ہے۔

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں شیری رحمٰن اور ان کے اہلخانہ کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

دوسری جانب شیری رحمٰن کی بیٹی کی وفات پر گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ماروی ملک کی وفات ایک ناقابل برداشت صدمہ ہے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ سینیٹر شیری رحمٰن اور دیگر لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں