لگژری گاڑیوں کے فیول پر لیوی 300 روپے کرنے کا فیصلہ

لگژری گاڑیوں کے فیول پر لیوی 300 روپے کرنے کا فیصلہ
فائل فوٹو
فائل فوٹو

لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اکٹین فیول پر لیوی 300 روپے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ویڈیو لنک اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی اوکٹین فیول پر لیوی 100 روپے سے بڑھا کر 300 روپے فی لیٹر کردی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ نچلے اور درمیانے طبقے کے زیر استعمال عام گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کی قیمتیں نہیں بڑھائی گئیں، صرف لگژری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ہائی آکٹین فیول کی قیمت بڑھائی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس فیصلے سے پبلک ٹرانسپورٹ اور ہوائی جہازوں کے کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا اور حکومت کو 9 ارب روپے ماہانہ کی بچت ہوگی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس فیصلے سے معیشت پر بوجھ کم ہوگا ، ملک کا میر ترین طبقہ بھی بوجھ اٹھائے گا اور بچت کے پیسے سے عوام کو ریلیف دیا جائے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں