وزیراعظم کی انڈونیشیی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد پیش، خلیجی صورتحال پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی انڈونیشیی صدر سے ٹیلیفونک گفتگو، عید کی مبارکباد پیش، خلیجی صورتحال پر تبادلہ خیال
فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

وزیراعظم شہباز شریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سوبیانتو سے ٹیلیفونک گفتگو کی۔ اس موقع پر وزیراعظم نے انڈونیشیا کے صدر اور برادر عوام کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ 

انڈونیشی صدر نے بھی وزیراعظم شہباز شریف کو عیدالفطر کی مبارکباد دی۔ دونوں رہنماؤں نے اپنے عوام اور امتِ مسلمہ کیلئے امن، استحکام اور خوشحالی کی دعا کی۔ 

وزیراعظم نے انڈونیشیا کیساتھ تاریخی اور برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ 

وزیراعظم نے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا اور خطے کی تازہ صورتحال خصوصاً ایران اور خلیجی خطے میں جاری کشیدگی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماؤں نے فوری طور پر کشیدگی کے خاتمے پر زور دیا اور اختلافات کو مذاکرات اور سفارتکاری کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں