ایران میں مہنگائی اور معاشی دباؤ ایک کروڑ ریال کا نیا نوٹ جاری
کراچی (نیوز ڈیسک) ایران میں مہنگائی اور معاشی دبائو، ایک کروڑ ریال کا نیا نوٹ جاری، مرکزی بینک کی جانب سے اب تک کا سب سے بڑا کرنسی نوٹ متعارف، خوراک کیلئے نقد رقم نکالنے میں اضافہ ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطاطق ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور معاشی دباؤ کے پیش نظر حکومت نے ایک کروڑ ریال مالیت کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ہے، جو اب تک کا سب سے بڑا نوٹ ہے۔ مرکزی بینک اسلامی جمہوریہ ایران کے اس اقدام کا مقصد نقدی کی قلت اور روزمرہ لین دین میں آسانی پیدا کرنا بتایا جا رہا ہے، تاہم ماہرین کے مطابق یہ قدم دراصل کرنسی کی گرتی ہوئی قدر اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کی عکاسی کرتا ہے۔ عوام بڑی تعداد میں بینکوں سے رقم نکال رہے ہیں تاکہ خوراک اور ضروری اشیاء خرید سکیں، جس سے معاشی بے چینی مزید واضح ہو رہی ہے۔
Load/Hide Comments




