ملک بھر میں آج یومِ پاکستان منایا جارہا ہے

ملک بھر میں آج یومِ پاکستان منایا جارہا ہے
ملک بھر میں آج یومِ پاکستان منایا جارہا ہے

ملک بھر میں یومِ پاکستان آج روایتی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے، 23 مارچ وقار اور احترام کے ساتھ پرچم کشائی کی سادہ تقریبات کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

 یومِ پاکستان کے نظریات سے وابستگی کے ساتھ وسیع تر کفایت شعاری پالیسی برقرار ہے۔ 

صدر مملکت آصف علی زرداری نے پیغام میں کہا ہے کہ یوم پاکستان یاد دلاتا ہے کہ قومی عزم کو حقیقت کا روپ دینے کیلئے اتحاد سب سے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی دفاعی صلاحیت کو ناقابل تسخیر بنایا، جوہری صلاحیت حاصل کی، ہم نے دہشت گردی کےخلاف طویل اور کامیاب غیر روایتی جنگ لڑی۔

معرکہ حق کے دوران ہم نے دشمن کی جارحیت کا بے خوفی سے مقابلہ کیا، دشمن کو ایسا سبق سکھایا جسے وہ طویل عرصے تک یاد رکھے گا۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں