الیکشن کمیشن نے سینیٹ رکن مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا

الیکشن کمیشن نے سینیٹ رکن مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا
مراد سعید : فائل فوٹو
مراد سعید : فائل فوٹو 

الیکشن کمیشن نے سینیٹ کے رکن مراد سعید کو نااہل قرار دے دیا۔

خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی گئی، الیکشن کمیشن کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کی بنیاد پر نااہلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مراد سعید کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت مراد سعید کو نااہل قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی نشست خالی قرار دے دی ہے۔

خیال رہے کہ مراد سعید خیبر پختونخوا سے  2025 میں سینیٹر منتخب ہوئے تھے۔



50% LikesVS
50% Dislikes

اپنا تبصرہ بھیجیں