ایرانی پورٹ پر حملے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان کی میت کراچی پہنچا دی گئی

ایرانی پورٹ پر حملے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان کی میت کراچی پہنچا دی گئی

ایرانی پورٹ بندر عباس پر میزائل حملے میں جاں بحق پاکستانی نوجوان یاسر خان کی میت تفتان بارڈ سے سہراب گوٹھ ایدھی سرد خانے منتقل کردی گئی۔

گورنر سندھ نہال ہاشمی بھی سرد خانے پہنچے اور ورثا سے تعزیت کا اظہار کیا۔

یاسر خان ایران کی بندرگاہ بندر عباس میں ایک ٹگ بوٹ پر کام کرتے ہوئے 23 مارچ کی شب ہونے والے میزائل حملے میں شہید ہوئے، ان کی نماز جنازہ ماڑی پور میں ادا کی جائے گی۔

ماڑی پور ہاکس بے کا رہائشی یاسر ایران کی پورٹ بندر عباس پر میزائل حملے میں جاں بحق ہوگیا تھا، اس کی میت پاکستان لانے کے لیے حکومتی سطح پر کوششیں کی گئیں۔

ایدھی سرد خانے پر گورنر سندھ نہال ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غمزدہ خاندان کو تنہا نہیں چھوڑیں گے دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ ہیں۔

پیپلز پارٹی کے رہنما قادر پٹیل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان حالات میں میت لانا انتہائی مشکل مرحلہ تھا پاکستان ایمبیسی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے بہت تعاون کیا۔

یاسر کے بھائی امجد کا کہنا ہے کہ یاسر روزگار کے سلسلے میں ایران گیا ہوا تھا، میت واپس لانے پر وہ حکومت کے شکر گزار ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں