نجی میڈیکل کالج کو طالبہ سے ساڑھے 24 لاکھ روپے سالانہ فیس وصولی سے روک دیا گیا

نجی میڈیکل کالج کو طالبہ سے ساڑھے 24 لاکھ روپے سالانہ فیس وصولی سے روک دیا گیا
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نجی میڈیکل کالج کو طالبہ سے 18 لاکھ روپے سے زائد سالانہ فیس وصول کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاق، پی ایم ڈی سی اور کالج انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

جسٹس ارباب محمد طاہر نے نجی میڈیکل کالج کی طالبہ کی درخواست پر حکم جاری کیا۔

درخواست گزار کے وکیل شفقت عباس تارڑ نے کہا کہ درخواست گزار ایم بی بی ایس میں سال دوئم کی طالبہ ہے، پی ایم ڈی سی نے سالانہ فیس کی حد 18 لاکھ روپے مقرر کر رکھی ہے۔

وکیل نے کہا کہ میڈیکل کالج کی جانب سے 18 لاکھ روپے کے بجائے 24 لاکھ 50 ہزار روپے سالانہ فیس مانگی جا رہی ہے، نجی میڈیکل کالج کی جانب سے سالانہ فیس میں اضافہ پی ایم ڈی سی ایکٹ 2022ء کی خلاف ورزی ہے۔

درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ کالج انتظامیہ کو درخواست دی لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی، فیس ادا نہ کرنے پر فائنل امتحانات میں بیٹھنے سے روکنے اور ایڈمٹ کارڈ جاری نہ کرنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

وکیل نے استدعا کی کہ 18 لاکھ روپے سے زائد فیس طلب کرنے کو غیر قانونی قرار دیا جائے، عدالت کالج کو 18 لاکھ روپے سے زائد فیس وصول کرنے اور طالبہ کو امتحانات سے روکنے سے باز رکھے۔

عدالت نے کالج انتظامیہ کو آئندہ سماعت تک زائد فیس وصول کرنے سے روکتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
April 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
27282930  

اپنا تبصرہ بھیجیں