اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ منصوبہ دوبارہ فعال، حکومت نے اہم ڈیٹا طلب کر لیا

اسلام آباد ایئر پورٹ آؤٹ سورسنگ منصوبہ دوبارہ فعال، حکومت نے اہم ڈیٹا طلب کر لیا
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

حکومت نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا۔

ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں نج کاری کمیشن اور پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے درمیان اہم اجلاس منعقد ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نج کاری کمیشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ سے متعلق تفصیلی اعداد و شمار طلب کر لیے ہیں جن میں سالانہ مسافروں کی تعداد، پروازوں کا ریکارڈ اور دیگر آپریشنل معلومات شامل ہیں۔

ایئر پورٹ پر کام کرنے والے ملازمین کا مکمل ڈیٹا بھی شیئر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اجلاس میں مشیرِ نج کاری محمد علی اسلام آباد سے آن لائن شریک ہوئے جبکہ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ڈی جی ذیشان سعید سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق حکومت قومی ایئر لائن کی کامیاب نج کاری کے بعد اسلام آباد، کراچی اور لاہور ایئر پورٹس کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ رکھتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں