25 کروڑ روپے کی چوری کے الزام سے بری شخص کی حبسِ بے جا کی درخواست نمٹا دی گئی

25 کروڑ روپے کی چوری کے الزام سے بری شخص کی حبسِ بے جا کی درخواست نمٹا دی گئی
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو
اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو

اسلام آباد ہائی کورٹ میں 25 کروڑ روپے کی چوری کے الزام سے بری گھریلو ملازمہ کے شوہر کی حبسِ بے جا کی درخواست نمٹا دی گئی۔

درخواست گزار  نے شوہر کی بازیابی کے لیے عدالتِ عالیہ میں درخواست دائر کی تھی۔

مقدمے میں درخواست گزار کے وکیل کا کہنا ہے کہ حبسِ بے جا کے خلاف عدالت میں پٹیشن دائر کی تو خاتون کے شوہر کو مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا۔

جس پر جسٹس انعام امین منہاس نے کہا ہے کہ اگر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے تو پھر حبسِ بے جا کی پٹیشن کیسے قابلِ سماعت ہے؟

انہوں نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ آپ کے پاس متعدد قانونی آپشنز موجود ہیں، آپ وہ استعمال کر سکتے ہیں۔

جسٹس انعام امین منہاس نے یہ بھی کہا ہے کہ آپ درخواستِ ضمانت، مقدمے کے اخراج کی درخواست یا جسمانی ریمانڈ کے خلاف درخواست دائر کر سکتے ہیں۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں