پی ٹی آئی کا 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

پی ٹی آئی کا 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان
پی ٹی آئی کا 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 9 اپریل کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی، جس میں جلسے کی تاریخ کا اعلان کیا گیا۔

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے کہا کہ ہم 9 اپریل لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کریں گے، ہم پر امن لوگ ہیں، احتجاج کرنا ہمارا آئینی حق ہے، اگر ہمیں روکا گیا تو جو جہاں ہوگا وہیں احتجاج ہوگا۔

سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ سب کو سوچنا چاہیے، 4 سال میں ہم کہاں سے کہاں آگئے؟ 9 اپریل 2022ء کو ہماری حکومت الٹنا بند کمروں کا فیصلہ تھا۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور حکومت میں جی ڈی پی 6 اعشاریہ1 فیصد تھا، آج ملک میں 45 فیصد لوگ غربت کی لکیر سے نیچے آگئے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ حکمرانوں کا ایک ہی مقصد ہے بانی پی ٹی آئی کو آواز کو بند کرنا، ہم مسلح جتھے نہیں ہم سیاسی لوگ ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا میں ہونے والی بےامنی پورے ملک پر اثر انداز ہوگی، حکومت صرف جلسے کا این او سی دے، ہر انتظام ہم خود کریں گے۔

سہیل آفریدی نے یہ بھی کہا کہ وفاقی حکومت جب چاہے خیبر پختونخوا آئے، ہم جلسے کا انتظام کرکے دیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں