وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم آگیا

وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم آگیا
وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم آگیا

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر اسکول وینز کے کرائے نہ بڑھانے کا حکم نامہ جاری کردیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق اس متعلق مراد علی شاہ کی ہدایت پر تمام سرکاری اور نجی اسکولوں کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے طلبہ کے پک اینڈ ڈراپ ٹرانسپورٹ فیس میں اضافے پر پابندی عائد کردی اور ٹرانسپورٹ چارجز برقرار رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا کہ صوبائی حکومت کی جانب سے ٹرانسپورٹ آپریٹرز کو سہولیات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کو احکامات پر مکمل عمل درآمد یقینی بنانے اور اسکولوں کو طلبہ کی پک اینڈ ڈراپ سروسز کا مکمل ڈیٹا لازمی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مراسلے میں کہا گیا کہ تمام وینز اور ٹرانسپورٹ سروسز کی تفصیلات حکومت کو جمع کرائی جائیں، خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی ہوسکتی ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں