میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج

میڈیکل کالج کی طالبہ کی خودکشی، پرنسپل سمیت 4 افراد کیخلاف مقدمہ درج
---فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

میرپورخاص میں میڈیکل کالج کی طالبہ کی مبینہ خودکشی پر پولیس نے متوفیہ کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس کے مطابق مقدمے میں کالج کے پرنسپل، اِن کی پروفیسر اہلیہ، ایک لیکچرر اور 2 طالب علموں کو نامزد کیا گیا ہے۔ 

ایف آئی آر میں جنسی ہراسانی اور طالبہ کو خودکشی پر مجبور کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز سیٹلائٹ ٹاؤن کے علاقے میں طالبہ نے خودکشی کر لی تھی جس کے بعد اہل خانہ کی جانب سے انصاف کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور نامزد افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں