باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا
باقر قالیباف کی سربراہی میں ایرانی وفد اسلام آباد پہنچ گیا

امریکا سے مذاکرات کے لیے ایران کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد  پہنچ گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف کی سربراہی میں ایران کا وفد اسلام آباد پہنچا۔

ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات آج اسلام آباد میں ہوں گے۔

دوسری جانب امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے اسلام آباد کے لیے اڑان بھر لی۔

جے ڈی وینس نے مثبت مذاکرات کا یقین ظاہر کردیا اور کہا کہ ایران نیک نیتی دکھائے تو امریکا بھی تیار ہے۔

ادھر ایران نے امریکی بحری جہازوں کو آبنائے ہُرمُز سے گزرنے کی مشروط اجازت دے دی اور کہا معاہدے میں دشمنی روکنے کی ضمانتیں ہونی چاہیے۔

اسلام آباد مذاکرات کے لیے امریکی وفد نائب صدر جے ڈی وینس، نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر پر مشتمل ہوگا۔

ایرانی وفد میں وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اسپیکر ایرانی پارلیمنٹ باقر قالیباف شامل ہیں، پاکستان نے مہمان وفود اور مہمان صحافیوں کے لیے ویزا سہولت دے دی۔



50% LikesVS
50% Dislikes
May 2026
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031

اپنا تبصرہ بھیجیں