سرحدی راستوں کی بندش، خشک میوہ جات کے افغان تاجر شدید مشکلات سے دوچار

سرحدی راستوں کی بندش، خشک میوہ جات کے افغان تاجر شدید مشکلات سے دوچار
فوٹو: فائل۔اے ایف پی
فوٹو: فائل۔اے ایف پی

پاکستان کے ساتھ سرحدی راستوں کی بندش کے بعد افغانستان کے خشک میوہ جات کے تاجر شدید مشکلات سے دوچار ہیں۔ 

بھارتی اور افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق سرحدی رکاوٹوں کے باعث خشک میوہ جات کی بیرونِ ملک ترسیل متاثر ہوئی ہے۔

افغان تاجروں کا کہنا ہے کہ گوداموں میں موجود ہزاروں ٹن خشک میوہ جات بروقت برآمد نہ ہونے کے باعث خراب ہونے کے خدشات ہیں۔ اگر سرحدی راستے جلد بحال نہ ہوئے تو خشک میوہ جات کی تجارت کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔

تاجروں کا مزید کہنا ہے کہ بارڈر پر سامان سے لدے متعدد ٹرک رکے ہوئے ہیں، جس سے مال کے خراب ہونے اور ڈرائیوروں کو اضافی اخراجات و جرمانوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں