کراچی میں جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ، 94 افراد زخمی، 30 ملزمان گرفتار

کراچی میں جشن آزادی پر ہوائی فائرنگ کے واقعات میں 94 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ میں ملوث 30 ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے۔
کراچی کے علاقے سائٹ سپر ہائی وے، سچل، گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں کارروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس نے ضلع غربی میں ہوائی فائرنگ میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ ضلع وسطی میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کرنے والے 16 ملزمان کو گرفتار کیا۔
شہر کے مختلف علاقوں میں ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 56 مرد، 15 خواتین، 15 بچے اور 8 بچیاں شامل ہیں۔
سول اسپتال میں 27، جناح اسپتال میں 36 اور عباسی اسپتال میں 32 زخمی لائے گئے۔
Load/Hide Comments




