بجٹ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 9 ارب 39 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

بجٹ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 9 ارب 39 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز
بجٹ میں اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کیلئے 9 ارب 39 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز

وفاقی حکومت نے وفاقی بیوروکریسی، افسران کے تبادلوں و تعیناتیوں اور سرکاری ملازمین کے انتظامی امور کے نگران ادارے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اور اس کے ماتحت اداروں کے لیے مالی سال 2026-27 کے دوران مجموعی طور پر 9 ارب 39 کروڑ 80 لاکھ روپے کی بجٹ تجاویز پیش کی ہیں۔

بجٹ دستاویز کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے مرکزی سیکریٹریٹ کے روزمرہ کے انتظامی امور، عملے کی تنخواہوں اور دفتری غیر ترقیاتی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے جاری بجٹ کی مد میں 6 ارب 89 کروڑ 80 لاکھ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

دستاویز کے مطابق وفاقی افسران کی کارکردگی اور گورننس کو بہتر بنانے کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام (پی ای ڈی پی) کے تحت ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے کی رقم تجویز کی گئی ہے۔ 

یہ ترقیاتی فنڈز اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت کام کرنے والے بڑے تربیتی اداروں بشمول سول سروسز اکیڈمی (سی ایس اے) لاہور، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی اور دیگر ذیلی ٹریننگ سینٹرز میں سرکاری افسران کی جدید اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بڑھانے کے منصوبوں پر خرچ کیے جائیں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں