پاکستان ہر صورت سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا تحفظ کرے گا: عطاء اللّٰہ تارڑ

پاکستان ہر صورت سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا تحفظ کرے گا: عطاء اللّٰہ تارڑ
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ---فائل فوٹو
وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ—فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا علاقائی و عالمی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

اسلام آباد میں سیمینار سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سیمینار میں شریک تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، ہم ایک معاہدے پر نہیں بلکہ 24 کروڑ عوام کی زندگی کی شہ رگ پر بات کر رہے ہیں، وادیٔ سندھ کی تہذیب ہی ہماری اصل شناخت ہے، ہم اس عظیم تہذیب کے وارث ہیں، پاکستان کے لیے پانی محض ایک قدرتی وسیلہ نہیں بلکہ بقا کا معاملہ ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ دنیا کی قدیم ترین تہذیبوں میں سے ایک کی آبیاری کرتا آیا ہے، پاکستان کی تاریخ دراصل دریائے سندھ کی تاریخ ہے، زراعت قومی معیشت کا بنیادی ستون اور دریائے سندھ اس کی شہ رگ ہے، 6 دہائیاں قبل 2 ممالک نے ایک غیر معمولی فیصلہ کیا، فیصلے کے نتیجے میں سب سے پائیدار آبی معاہدوں میں سے ایک وجود میں آیا۔

عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ پُرامن روابط، تعمیری مذاکرات اور معاہدے پر مخلصانہ عمل درآمد کے عزم کا مظاہرہ کیا، 1960ء کا سندھ طاس معاہدہ بین الاقوامی تعلقات میں ایک منفرد مقام رکھتا ہے، بارہا واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان کے عوام کا دریائے سندھ کے پانی پر پورا حق ہے، پانی روکنے کی کوشش کی گئی تو قومی قیادت مؤثر جواب دینے کے لیے پُرعزم ہے۔

وزیرِ اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ پاکستان ہر صورت سندھ طاس معاہدے کے تقدس کا تحفظ کرے گا، ہمیں اس عزم کا اظہار کرنا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ برقرار رہے گا، پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا علاقائی و عالمی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ باہمی رضا مندی سے وجود میں آنے والے اس معاہدے میں تبدیلی اتفاقِ رائے سے ہی ممکن ہے، سندھ طاس معاہدے کی یک طرفہ معطلی نے بھارت کو عالمی فورمز پر سبکی سے دو چار کیا، ہمیں پانی کو تنازع کے بجائے تعاون کا ذریعہ بنانا چاہیے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
June 2026
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
2930  

اپنا تبصرہ بھیجیں