جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے، سہیل آفریدی

جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے، سہیل آفریدی
جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے، سہیل آفریدی

وزیر اعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر ملاقاتیوں کے لیے انتظار گاہ بنائی جائے، جیل میں بانی پی ٹی آئی کی صحت خراب ہوئی۔

جیل اصلاحات کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بھی حقوق ہیں، ان کا علاج ذاتی معالجین سے کروایا جائے۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے وژن کے مطابق خیبر پختونخوا میں قیدیوں کو تمام سہولیات دی جا رہی ہیں، جمہوریت میں سیاسی جلسے کی اجازت ہوتی ہے،یہاں جلسہ ہوتا ہے تو ایف آئی آر درج ہوجاتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ جیل اصلاحات کا آغاز اڈیالہ جیل سے ہونا چاہیے، بانی کی ان کے بیٹوں کیساتھ ویڈیو لنک پر بات کروائی جائے، بانی سے اگر بہنوں کی ملاقات نہیں ہو سکتی تو ان پر واٹر کینن کا استعمال نہ کیا جائے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں