دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے: اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار

دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے: اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصویر بشکریہ بھارتی میڈیا

اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ بھارت کے موضوع پر اہم نشست کی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے میڈیا انفلوئنسرز کو بتایا کہ بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لیے پورے خطے بالخصوص پاکستان میں عدم استحکام پھیلانے پر لگا ہوا ہے، بھارتی قیادت زمینی حقائق تسلیم کرنے سے گریزاں ہے، بھارت ایک ہندوتوا زدہ ناکام ریاست ہے تاہم اسے اپنے آپ کو بڑا دکھانےکی عادت ہو چکی ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ بھارتی ریاست کی ناکامی کی وجوہات بڑھتی ہوئی عدم برداشت اور مذہبی شدت پسندی ہے، اکھنڈ بھارت کا غیر حقیقی خواب اس کے توسیع پسندانہ عزائم کی عکاسی کرتا ہے، ہندوتوا نظریے نے بھارت کے سیکولر چہرے کو مسخ کر دیا ہے، بھارت کی فوج بی جے پی کی متشدد اور مذہبی سیاست کی نذر ہو چکی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ میڈیا انفلوئنسرز کو بتایا گیا کہ تقسیم شدہ معاشرہ کی موجودگی میں بھارت کے شائننگ انڈیا ہونے کا نعرہ محض ایک ڈھکوسلہ ہے، بھارت کی ریاست درحقیقت ایک پولیس اسٹیٹ کا نام ہے جس میں آزادیٔ رائے اور فریڈم آف پریس ریاستی کنٹرول میں رکھا جاتا ہے، دنیا کا اگلا سب سے بڑا قتلِ عام بھارت میں ہونے کا خدشہ ہے، جسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، اس قتلِ عام کی شدت غزہ اور فلسطین سے بھی بڑھ کر ہو گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے میڈیا انفلوئنسرز کو بتایا کہ ہندوستان میں پائی جانے والی تفریق اور اقلیتوں پر ہونے والے ظلم و ستم ہندوستان کی مزید تقسیم کا شاخسانہ بنیں گے، ہندوتوا کے پیروکار یہ سمجھتے ہی نہیں ہیں کہ مسلمانوں اور دوسری اقلیتوں کو بھی جینے کا حق ہے، بھارت کے مسلمانوں کے لیے زندہ رہنے کی پہلی شرط ہندوتوا سوچ کے سامنے اپنی وفاداری کا ثبوت دینا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار نے بتایا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام دنیا کی سب سے بڑی فوجی چھاؤنی میں محصور ہیں جہاں ہر 7 سے 8 فرد پر ایک فوجی اہلکار تعینات ہے، بھارت آزادی کی تحریکوں کو چھپانے کے لیے پاکستان کا نام لے کر مختلف فالس فلیگ کا ڈھونگ رچاتا ہے جس کا مقصد دنیا کی توجہ بھی ہٹانا ہے، بھارتی جنونیت اور اجارہ داری ایک مضبوط، خوش حال اور معتدل پاکستان کو اپنے لیے خطرہ سمجھتی ہے۔

میڈیا انفلوئنسرز کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پاکستان کے استحکام اور ترقی کو ہندوتوا کے پیروکار اپنی موت سمجھتے ہیں اسی وجہ سے بھارتی میڈیا اور سیاست دونوں پاکستان اور پاکستان کی افواج کے بارے میں بیانیہ بنانے میں الجھے رہتے ہیں، کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی سرکردہ لیڈر شپ بھارتی ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، ریاست پاکستان اور اس کی عوام بھارت سے نہ کبھی مرعوب تھے اور نہ ہی کبھی ہوں گے۔



50% LikesVS
50% Dislikes
July 2026
M T W T F S S
 12345
6789101112
13141516171819
20212223242526
2728293031  

اپنا تبصرہ بھیجیں